شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ملک کی شرح پیدائش میں کمی ہونے پر تشویش کا اظہار کر دیا۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ماؤں کے پانچویں قومی اجلاس میں شرکت کی جہاں خطاب میں کہا کہ ملک کی کم ہوتی ہوئی شرحِ پیدائش سے نمٹنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔
کم جونگ ان نے اس مسلئے کو شمالی کوریا کے ہر گھر کیلئے چیلنج قرار دیا۔
انہوں نے قوم کو ہدایت کی کہ ماؤں کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ شرح پیدائش میں کمی روکی جا سکے جبکہ بچوں کی دیکھ بھال کی جانب بھی توجہ دینے پر زور دیا۔
تقریب میں خواتین نے روایتی لباس میں شرکت کی جو خاصی پرجوش نظرآرہی تھیں۔