پولیو کے خاتمے کی کوششوں کے حوالے سے اہم کامیابی مل گئی،پاکستان نے اسلامی ڈویلپمنٹ بینک سے سو ملین ڈالر کی اسپورٹ حاصل کر لی۔
دبئی میں انسداد پولیو کےحوالے سے ہونے والی تقریب سے نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے خطاب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلامی ڈویلپمنٹ بینک نے موذی مرض کے خاتمے کیلئے سو ملین ڈالر کی امداد فراہم کر دی ہے۔
اسلامی ڈویلپمنٹ بینک،یواےای اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ پولیو کےخاتمے کیلئے دی جانے والی گرانٹ ذمہ داری سے خرچ کر رہے ہیں۔ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔