چیئرمین قومی احتساب بیور (نیب) لیفٹیننٹ جنرل(ر)نذیراحمد کا کہنا ہے کہ ماضی میں نیب میں درست رویے کی کمی رہی ہے۔ نیب کوپروفیشنل ادارہ بناکر رہیں گے۔
لاہور میں انسداد بدعنوانی کی مرکزی تقریب سے خطاب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب پرجوتحفظات ہیں وہ جائز ہیں، اگر خوف پھیلا رہاہے تومطلب نیب اپنا کام درست نہیں کررہا، تاجربرادری کویقین دلاتاہوں نیب اب تنگ نہیں کرے گا۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیراحمد کا کہنا تھا کہ کوشش کررہے ہیں ملزم کو ملزم نہیں،جواب دہندہ کہاجائے، ملزم کانام راز میں رکھا جائے گا، یقین دلاتا ہوں مہذب طریقےسےلوگوں سے پیش آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کے قوانین میں متواترتبدیلیاں کی جاتی رہی ہیں۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ ہر10میں سے7لوگ ہاؤسنگ اسکیم میں کرپشن کاشکار ہیں، کوشش ہے مزید لوگ اس دھوکہ دہی کاشکار نہ بنیں، متاثرین کوان کے حقوق، لوٹی رقم واپس کررہے ہیں۔ مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کی رقوم اور حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنائیں گے۔