ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں کامیابی حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔
اتوار کو، سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کی۔
کپتان شائی ہوپ کی شاندار سنچری کی بدولت کیریبین ٹیم نے انگلینڈ کی جانب سے 325 رنز کا دیئے جانے والے ہدف حاصل کر کے اپنا اب تک کا سب سے بڑا ون ڈے سکور بنا لیا۔
یہ ویسٹ انڈیز کا اپنی تاریخ میں دوسرا سب سے کامیاب ون ڈے رنز کا تعاقب بھی تھا ،اس سے قبل 2019 میں آئرلینڈ کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے تھے۔
پہلے ون ڈے میں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں پوری ٹیم 325 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ہیری بروک 71 اور زیک کیرولی 48 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ روماریو شیفرڈ اور گڈاکیش موتی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں میزبان ٹیم نے 48.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنا کر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا، کپتان شائی ہوپ نے ناقابل شکست 109 رنز کی اننگ کھیل ٹیم کی فتح میں اہم کردار کیا جبکہ ایلک ایتھنیز نے 66 رنز کی اننگ کھیلی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے بدھ کے روز کھیلا جائے گا۔