آزاد کشمیر میں احتجاج کی کال کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے گئے۔
آزاد کشمیرحکومت نے وفاق کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کردی۔ وفاقی حکومت نت اسلام آباد پولیس کے جوانوں کو آزاد کشمیر بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی پولیس کے 1500 سے زائد جوان آزاد کشمیر میں ڈیوٹی دیں گے، ایک ڈی آئی جی، دو ایس ایس پیز اور چار ایس پیزبھی نفری کے ہمراہ ہوں گے۔ نفری میں 8 ڈی ایس پی، 16 انسپکٹر اور 22 سب انسپیکٹر بھی شامل ہوں گے۔
اسپیشل ڈیوٹی دینے والوں میں 70 اسسٹنٹ سب انسپکٹر،1ہزار382کانسٹیبلز بھی شامل ہیں، نفری سی ٹی ڈی،سی پی سی،سیف سٹی،سیکیورٹی ڈویژن،آپریشن ڈویژن سے شامل کی گئی۔ لاجسٹک ڈویژن،اسلام آبادٹریفک پولیس،اےٹی ایس اوراسپیشل برانچ سے بھی اہلکار شامل ہیں۔





















