کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر 8 جون کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق 22 ذوالحج 1447 ہجری، بمطابق 8 جون کو شہر میں مقامی تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تعطیل سٹی کونسل کراچی کی جانب سے منظور کردہ قرارداد کی روشنی میں دی جا رہی ہے۔ تعطیل کے دوران کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیر انتظام تمام دفاتر بند رہیں گے۔
اعلامیے کے مطابق وہ تمام ادارے اور دفاتر جو ضروری اور ہنگامی نوعیت کی خدمات انجام دیتے ہیں، معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ مقامی تعطیل کے فیصلے کی باقاعدہ منظوری مجاز اتھارٹی نے دی ہے، جس کے بعد اس فیصلے سے متعلق تمام متعلقہ محکموں اور شعبہ جات کو آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ نوٹیفکیشن پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔




















