متحدہ عرب امارات میں نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اماراتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی یا ہجری سالِ نو کے آغاز پر دی جانے والی اس تعطیل کی تصدیق فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز کی جانب سے کی گئی ہے۔ سرکاری اور نجی شعبے کے تمام اہلکار اس موقع پر باضابطہ چھٹی کے حقدار ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق 15 جون کو ملک بھر میں تعطیل ہوگی، جس کے باعث لاکھوں ملازمین کو طویل ویک اینڈ میسر آئے گا۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں اسلامی تہواروں اور قومی مواقع پر سرکاری سطح پر تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے، جن سے ملک بھر میں لاکھوں شہری اور غیر ملکی کارکن مستفید ہوتے ہیں۔





















