عالمی و مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر کی کمی سے 4453 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1469 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 67 ہزار 816 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1197 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 1 ہزار 12 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 67 روپے سستی ہو کر 7,730 روپے پر آگئی۔




















