آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔
مظفرآباد میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل نے ممبران الیکشن کمیشن کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آزاد کشمیر کے 33 اور مہاجرین کے 12 حلقوِں سمیت کل 45 حلقوں میں انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 9 سے 19 جون جمع کرائے جا سکیں گے۔
الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 9 سے 19 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے، 20 جون کو کا غذات نامزدگی کی جانب پڑتال کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔
کاغذات نامزدگی پر اعتراضات پر اپیلوں کی سماعت 26بسے 27 جوں کو ہو گی 28 اور 29 جون اپیلوں پر فیصلے سنائے جائیں گے 29 جون کو انتخاب سے دستبردار ہونے والے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔
یکم جولائی کو امید واروں کی حتمی فہرست جاری ہو گی 2 جولائی کا انتخابی نشانات جاری کئے جائیں گے جبکہ 27 جولائی کو پولنگ ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل کا کہنا تھا کہ عوام آزادانہ اپنا رائے حق دہی استعمال کریں۔ آزاد کشمیرمیں فوج اور رینجرز کوبھی طلب کیا جائے گا۔





















