امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور امید ہےکہ اگلے ہفتے کے اختتام تک کسی اہم پیشرفت کا امکان ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ ایران کےساتھ معاہدے پر دستخط کے قریب پہنچ چکے ہیں اور ان کی انتظامیہ سفارتی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیےسرگرم ہے،امریکی بی-ٹوبمبارطیاروں نے اپنا کام مؤثر انداز میں انجام دیا، ہم نےپہلی بارحزب اللہ سےبات کی،وہ حملےنہ کرنےپرراضی تھے،اسرائیل نےبھی حملے نہ کرنےکی یقین کروائی ہے،اسرائیل ہماراگریٹ پارٹنرہے،ان کو ہماری ضرورت ہے۔
مزید کہا کہ ایران کبھی بھی نیوکلیئرصلاحیت حاصل نہیں کرےگا،ایران سےمعاہدہ ہواتوآبنائےہرمزکھل جائے گا،امریکی صدر نےسابق صدر باراک اوباما کےدورمیں ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کو "انتہائی خراب ڈیل" قرار دیا۔






















