بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری 10 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی سرمایہ کاروں کا بھارتی اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد کمزور پڑنے لگا،غیرملکی سرمایہ کاری 2016کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آ گئی ہے
عالمی جریدے بلومبرگ کےمطابق بھارت میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 7.3 ٹریلین روپے تک گر گئی ہے،جو گزشتہ تقریباً ایک دہائی کی کم ترین سطح سمجھی جا رہی ہے،مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں اورسرمایہ کاروں کےخدشات کے باعث بھارتی مارکیٹ ابھرتی ہوئی معیشتوں کی منڈیوں میں اپنی اہمیت کھوتی جا رہی ہے۔
بلومبرگ کےمطابق گزشتہ تین برسوں میں پہلی بار تائیوان اور جنوبی کوریا کی مارکیٹیں اور معیشتیں سرمایہ کاروں کے لیے بھارت سے زیادہ پرکشش ثابت ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ کئی بڑی بھارتی کمپنیوں میں عالمی فنڈز کی شمولیت گزشتہ 10 برسوں میں 20 فیصد سے کم ہو کر تقریباً 15 فیصد رہ گئی ہے۔
عالمی ماہرین کےمطابق امریکہ اور ایران جنگ سے پیدا ہونےوالی مشکلات نےبھارت کا معاشی مستقبل تباہ کردیا،مودی کی کمزورمعاشی پالیسیوں کی وجہ سے بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی موجودگی مسلسل کم ہو رہی ہے۔





















