امریکا اور اس کے اتحادیوں نے جاسوسی کے الزام پر چین کو وارننگ جاری کر دی۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا ، برطانیہ اور نیوزی لینڈ نے چین کو مشترکہ وارننگ جاری کی ہے، چین پر ملازمت کے پلیٹ فارمز کے ذریعے حساس معلومات حاصل کرنے کا الزام ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین جعلی ملازمتوں کی پیشکش کے ذریعے خفیہ معلومات حاصل کر رہا ہے، چین جعلی پروفائلز اور نوکریوں کی پیشکش کے ذریعے افراد کو نشانہ بنا رہا ہے۔
دوسری جانب لندن میں چینی سفارتخانے امریکا اور اس کے اتحادیوں کا الزام مسترد کردیا، بیان کے مطابق چین پر جاسوسی کا الزام مکمل طور پر من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی ہے۔





















