امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لگام ڈال دی۔ ایوان نے جنگی اختیارات کی قرارداد منظور کرلی۔
امریکی ایوان نمائندگان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران جنگ میں اختیارات کم کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔ قرار داد کے حق میں 215 نمائندگان نے ووٹ ڈالے،208ووٹ خلاف پڑے۔4رپبلکن اراکین نے بھی قرار داد کے حق میں ووٹ ڈالا۔
قرارداد کے متن کے مطابق ایران کے خلاف کارروائی کانگریس کی منظوری کے بغیر نہیں ہو سکے گی، امریکی صدر کو جنگ شروع کرنے سے پہلے کانگریس سے منظوری لیناہوگی۔
امریکی میڈیا کے مطابق قرارداد کے بعد ایران سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود ہوگئے، قرار داد امریکی صدر ٹرمپ کیلئے دھچکا ہے۔





















