صومالی قزاقوں کے ہاتھوں دس پاکستانیوں کو یرغمال ہوئے 42 روز گزر گئے، بحری جہاز پر یرغمال یاسر خان کی ایک اور وڈیو منظر عام پر آگئی، مغوی انجینئر حسین یوسف کی اہلیہ نے صدرمملکت، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے مدد کی اپیل کردی۔
صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانی کی ایک اور وڈیو سامنے آگئی جس میں یرغمالی یاسر خان کا کہنا ہے کہ وہ بحری جہاز کے ٹینک کا گندا پیلا پانی پینے پر مجبور ہیں، 24 گھنٹے میں ایک بار ابلے ہوئے چاول دیے جاتے ہیں، یرغمالی یاسر خان نے صدر مملکت، وزیراعظم اور فیلڈمارشل سے اپیل ہے کہ ان کی مدد کی جائے ورنہ وہ زیادہ دن نہیں رہ پائیں گے۔ یاسر خان نے کہا شپنگ کمپنی بحری قزاقوں سے کوئی بات نہیں کررہی۔ مغوی انجینئر حسین یوسف کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ نہیں معلوم مغویوں کی رہائی کیلئے کیا اقدامات کیے جارہے ہیں۔ تین روز قبل شوہر سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ بحری جہاز کا انجن خراب ہوگیا ہے۔ بچے ہر روز سوال کرتے ہیں کہ بابا کب گھر آئیں گے۔





















