اسلام آباد سمیت ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے اضلاع کوہستان،سوات،مالم جبہ،کالام میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ۔ مری ، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ بالائی سندھ اور بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں شدید گرمی پڑنے کی توقع ہے ۔




















