امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمہ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے بیشتر معاملات طے پا چکے ہیں ،جلد ہی معاہدے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراپنےبیان میں کہا ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور زیادہ ترمعاملات پر اتفاق ہو چکا ہے،معاہدے کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔
امریکی صدر نےتصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکرات مکمل ہونے کے قریب ہیں،معاملے پرپاکستانی فیلڈ مارشل سے سمیت مسلم ممالک کے رہنماوں سے بات ہوئی ہے،معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز بھی کھول دی جائے گی۔

صدرٹرمپ نےبتایاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سےبات کی،سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان، اماراتی صدر محمد بن زاید سےگفتگوکی،امیر قطر شیخ تمیم اورقطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن سے بھی بات کی، ترک صدر رجب طیب اردوان اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی گفتگو کی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نےایکس پرجاری اپنےبیان میں کہا کہ پاکستان اپنی امن کوششیں جاری رکھےگا،مذاکرات کا اگلادوربہت جلدہماری میزبانی میں منعقدہوگا،ٹرمپ کی کانفرنس کال انتہائی مفید اور تعمیری رہی،پاکستان کی نمائندگی فیلڈمارشل عاصم منیر نےکی۔
I congratulate President Donald Trump on his extraordinary efforts to pursue peace and for holding a very useful and productive telephone call earlier today, with the leaders of Saudi Arabia, Qatar, Turkiye, Egypt, the UAE, Jordan and Pakistan. Field Marshal Syed Asim Munir…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 24, 2026






















