رکن صوبائی اسمبلی سارہ احمد نے پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں پاکستانی پارلیمنٹیرینز اور سیاسی نمائندوں کے وفد کے ہمراہ چین کا دورہ کیا۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع کیپیٹل نارمل یونیورسٹی میں یوتھ ایکسچینج پینل سے خطاب کرتے ہوئے سارہ احمد نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاک چین دوستی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی آئندہ شراکت داری جامعات، تحقیق، جدت اور نوجوان نسل کے تعاون سے مزید مضبوط ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی آئندہ شراکت داری جامعات، تحقیق، جدت اور نوجوان نسل کے تعاون سے مزید مضبوط ہوگی، انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ آف کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (IDCPC) کی جانب سے دعوت اور میزبانی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں
سارہ احمد نے کہا کہ ایسے بین الاقوامی یوتھ ایکسچینج پروگرامز نوجوان نسل کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور باہمی ہم آہنگی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ایم پی اے سارہ احمد نے پاکستانی اور چینی نوجوانوں کے درمیان مشترکہ تحقیق اور ٹیکنالوجی تعاون پر زور دیا ۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان اور چین کی آئندہ شراکت داری جامعات، تحقیق، جدت اور نوجوان نسل کے تعاون سے مزید مضبوط ہوگی، چینی جامعات میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ دونوں ممالک کے درمیان خیرسگالی کے سفیر ہیں،نوجوان نسل انتہاپسندی کے خاتمے، امن کے فروغ اور روشن مستقبل کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، پاکستان اور چین کی لازوال دوستی خطے میں استحکام، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے۔





















