خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالاضحٰی پرچار تعطیلات کا اعلان کردیا،سرکاری دفاتر سمیت تمام ادارے بند رہیں گے۔
چیف سیکرٹری خیبرپختونخواکی جانب سےجاری اعلامیہ کےمطابق عیدقربان پرمنگل 26 مئی سے جمعہ 29 مئی تک سرکاری تعطیلات ہوں گی۔
اس دوران تمام سرکاری دفاتر،تعلیمی ادارےسمیت دیگراداروں میں تعطیلات ہوں گی،تاہم ایمرجنسی اور ریسکیو ادارے بدستور اپنے اپنے شیڈول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔






















