پاکستان کرکٹ ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل پہلا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا گیا۔
قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے کینبرا پہنچ گئی ہے جہاں 6 سے 9 دسمبر تک چار روزہ میچ کھیلے گی جس کے بعد 14 دسمبر سے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔ آسٹریلیا نے مضبوط سکواڈ کا اعلان کیا ، ہم بھی تیار ہیں، شاہین شاہ آفریدی
پاکستان ٹیم نے گزشتہ روز آرام کیا اور آج پہلا پریکٹس سیشن شیڈول تھا جسے بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اطلاع دی گئی کہ پاکستانی ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔
A sea of white at Manuka Oval 🏟️⛈️
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 3, 2023
First practice session of the Pakistan team is cancelled due to heavy rain and hailstorm.#AUSvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/kroSEgaYtp
پی سی بی کی جانب سے کپتان شان مسعود سمیت دیگر کھلاڑیوں کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں جو کہ بارش سے بچنے کے لئے شیلٹر میں پناہ لئے کھڑے ہیں۔
Taking shelter from the storm ☔#AUSvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/heq8GIgcvG
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 3, 2023
یاد رہے کہ تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں جبکہ سڈنی میں تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 جنوری کو شروع ہوگا۔