ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر شین ڈاؤرچ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے مطابق 32 سالہ وکٹ کیپر شین ڈاؤرچ کو 3 دسمبر سے شروع ہونے والی انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن انہوں نے ٹیم سے دستبردار ہو کر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم کی کپتان نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرآباد کہہ دیا
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے ڈاؤرچ کی جگہ کسی کھلاڑی کو سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا اور کپتان شائی ہوپ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
2015 میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے ڈاؤرچ نے 2019 میں بنگلا دیش کے خلاف ایک ون ڈے کھیلا۔
یہ بھی پڑھیں۔ قومی کرکٹرعماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
تاہم ، وہ ٹیسٹ سکواڈ کا مسلسل حصہ رہے اور انہوں نے 35 میچ کھیلے جن میں 29.07 کی اوسط سے 1570 رنز بنائے جس میں تین سنچریاں اور نو نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز 3 سے 21 دسمبر تک انگلینڈ کی تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی میزبانی کرے گا۔