بنگلادیش نے پاکستان کو سلہٹ ٹیسٹ میں جیت کیلئے 437 رنز کا ہدف دیدیا۔
بنگلادیش سلہٹ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 390 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ مشفیق الرحیم نے سب سے زیادہ 137 رنز اسکورکیے، لٹن داس 69،محمود الحسن52،مومن الحق 30رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ خرم شہزاد نے 4، ساجد خان نے 3، حسن علی نے2 شکار کیے۔
واضح رہے کہ دوسرے روز کے اختتام پر ہی بنگلادیش کی پوزیشن مستحکم ہوگیا تھا۔ قومی ٹیم پہلی اننگزمیں 232 رنز پر ڈھیر ہوئی ۔ بابراعظم کے علاوہ تمام بیٹرز ناکام ہوئے۔ بابر 68 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
اذان اویس اور عبداللہ فضل فلاپ ہوگئے۔ کپتان شان مسعود، سعود شکیل، سلمان آغا اور محمد رضوان کا بلا بھی خاموش رہا۔ ساجد خان نے 28 گیندوں پر 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ تیج الاسلام اور ناہید رانا نے 3،3 شکار کیے۔





















