سلہٹ ٹیسٹ میں بنگال ٹائیگرز نے شاہینوں کو دبوچ لیا۔ دوسرے روز کے اختتام پر بنگلادیش کی پوزیشن مستحکم ہوگیا۔
میزبان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنالئے۔ بنگال ٹائیگرز کو پاکستان پر 156 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ کپتان نجم الحسین شانتو 13 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ محمود الحسن 52، مومن الحق 30 اور تنزید حسن 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ خرم شہزاد نے 2، محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم پہلی اننگزمیں 232 رنز پر ڈھیر ہوئی ۔ بابراعظم کے علاوہ تمام بیٹرز ناکام ہوئے۔ بابر 68 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ اذان اویس اور عبداللہ فضل فلاپ ہوگئے۔ کپتان شان مسعود، سعود شکیل، سلمان آغا اور محمد رضوان کا بلا بھی خاموش رہا۔
ساجد خان نے 28 گیندوں پر 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ تیج الاسلام اور ناہید رانا نے 3،3 شکار کیے۔





















