کوکین ڈیلر انمول پنکی کو عدالت میں پروٹوکول دینے پر ایس ایس پی سٹی سید علی حسن کو معطل کردیا گیا۔
چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی جانب سے ایس ایس پی سٹی علی حسن کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ملزمہ انمول عرف پنکی کی عدالت میں پیشی کے دوران بداانتظامی اور نااہلی پر ایس ایس پی سٹی کو معطل کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معطلی کی مدت کے دوران تنخواہ اور الاؤنس جاری رہیں گے۔





















