نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ کا پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی میں سلمان بٹ کی متنازعہ تقرری کا نوٹس لے لیا۔ جس کے بعد وزیر اعظم کی ہدایت پر اِس تعیناتی کو منسوخ کردیا گیا۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کرکٹ جیسے مقبول اور پاکستانیوں کے پسندیدہ کھیل کیلئے سلیکشن کمیٹی کو بھی غیر متنازعہ ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں :۔سلمان بٹ کے تقرر کا فیصلہ واپس لے لیا، چیف سیکٹر وہاب ریاض
نگران وزیرِاعظم نے پی سی بی سلیکشن کمیٹی میں غیر متنازعہ اور اچھی شہرت والے سلیکٹرز کو شامل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر متنازعہ سلیکٹرز ہی پاکستان کی بین الاقوامی کرکٹ میں نمائندگی کیلئے بہترین ٹیم کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :۔پی سی بی سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سلمان بٹ کو عہدہ دینے پر بڑی مشکل میں پھنس گیا
انوار الحق کاکٹر کا کہنا تھاکہ پاکستان کرکٹ کو شاندار ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر سے کامیابی سے ہمکنارکرنے کے لیے تمام تقرریاں میرٹ پر کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :۔پی سی بی نے سلمان بٹ، کامران اکمل، اور راو افتخار انجم کو اہم ذمہ داری سونپ دی
اس سےقبل چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم وہاب ریاض نے بتایا تھاکہ سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی کے کنسلٹنٹ کے عہدے سے ہٹادیا گیا، یہ فیصلہ میں نے لیا تھا میں ہی اسے واپس لے رہا ہوں، اگر پاکستان ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہ رہی تو مستعفی ہوجاؤں گا۔