نگران وزیر برائے کامرس گوہر اعجاز کے اثاثوں کی تفصیلات میں کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے ظاہر کئےزرعی پراپرٹی میں3 لاکھ12 ہزار کا حصہ اثاثوں میں ظاہر کردیا۔
رپورٹس کے مطابق نگران وزیر برائے کامرس گوہر اعجاز نے لاہور میں دس کنال اراضی کی مالیت 4 کروڑ 56 لاکھ ظاہر کی،لاہور میں 132 کنال اراضی کی مجموعی مالیت 2 کروڈ 91 لاکھ روپے ہے۔ لاہور میں 8 کنال رقبے کی قیمت ساڑھے 71 لاکھ ظاہر کی،لاہور میں 16 کنال 86 لاکھ ظاہر کی، 1195کنال اراضی 1 ارب 19 کروڑ38 لاکھ ظاہر کی ،چنیوٹ میں وارثی گھر میں 50 ہزار روپے کے حصے کے مالک ہیں۔
لاہور کے وارثتی گھر میں1 کروڈ 57 لاکھ کی مالیت کے حصے کے مالک ہیںماڈل ٹاون میں 79 کروڈ 84 لاکھ مالیت گھر بھی گوہر اعجاز کی ملکیت ہےکراچی میں 68 لاکھ کی دوکان کے مالک بھی ہیںلاہور میں 14 کروڑ مالیت کا پلاٹ بھی اثاثوں میں ظاہر کئے ہیںلاہور میں 35 کنال زمین کی قیمت ساڑھے 17 کروڈ ظاہر کی ۔
اہلیہ کے نام چار جائیدادیں ہیں ان اثاثوں کے مالک ہیںاہلیہ کے نام وارثتی مکان میں 1 کروڑ 42 لاکھ کا حصہ ہےاہلیہ کے نام 19 کنال زمین 1 کروڈ 78 لاکھ ہےایبٹ آباد مکان کی مالیت 6 کروڈ 87 لاکھ روپےظاہر کی ،لاہور ماڈل ٹاؤن والدہ کے نام پر مکان پونے تین کروڑ مالیت ظاہر کی پاکستانی میں پراپرٹی برنس میں 18 کروڑ 7 لاکھ ظاہر کی ،اسٹاک مارکیٹ میں 1 ارب 50 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد کے شئیر کے مالک بھی ہیں۔
بی ایم ڈبلیو 1 کروڑ دو لاکھ،مرسیڈیز 95 لاکھ لینڈ رورر 7 کروڑ دس لاکھ روپے کی مالیت بھی ظاہر کی،جیولری 4 کروڑ 36 لاکھ،کیش 3 کروڑ 14 لاکھ کے مالک ہیں بینکوں میں 1 کروڑ 60 لاکھ اور 1لاکھ دس ہزار فرنیجز کے مالک ہیں1 کروڑ 32 لاکھ کے گھوڑے اور دیگر سامان کے مالک بھی ہیں گوہر اعجاز کے کمسن بچے ایک ارب 57 کروڑ 16 لاکھ کے مالک ہیں۔