ایران امریکا مذاکرات کے اگلے دور کی کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر ایران پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم پیغام لےکر ایران گئے ہیں ۔ محسن نقوی ایرانی قیادت سے اہم ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایران امریکا مذکرات کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورے کو انتہائی اہمیت کا حال قرار دیا جا رہا ہے۔






















