پنجاب حکومت نے یکم جون تک صوبے بھر کی مارکیٹس میں اوقات کار کی پابندی ختم کردی۔
اعلامیے کے مطابق تمام کاروباری اور تجارتی مراکز وقت کی پابندی سے بالاتر ہوں گے، اوقات کار میں نرمی کے لیے تاجروں کی جانب حکومت کو درخواست کی گئی تھی۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ کاروباری مراکز اب 8 بجے بند نہیں ہوں گے، اقدام کامقصد تاجر برادری کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ اس عمل سے معاشی سرگرمیاں مزید فعال ہو سکیں۔ اقدام سےشہریوں کیلئےخریداری کےعمل کو آسان بنانا ہے۔






















