امریکی حملوں کی مذمت کرنے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پوپ لیو کا شکریہ ادا کیا۔
ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہاپوپ لیو نے امریکا حملوں کے خلاف اخلاقی، منطقی اور منصفانہ موقف اپنایا،صدرٹرمپ کا ایران کو پتھر کے دور میں بھیجنے کا بیان شرمناک ہے۔
مسعود پزشکیان نےکہاصدر ٹرمپ کا بیان غرور، دھونس اور منفی سوچ کا نتیجہ ہے،امریکی اور اسرائیلی پالیسیاں ایران سمیت دنیا بھر کیلئے خطرہ ہیں
صدر پزشکیان نے زوردیا کہ امریکی حکومت کے غیرقانونی مطالبات کےخلاف ایران کی مزاحمت،بین الاقوامی قانون اور اعلیٰ انسانی اقدار کے تحفظ کی مترادف ہے۔





















