لاہورکےعلاقے شمالی چھاؤنی میں گھریلوملازمہ کےجھلسنےکامعاملہ، متاثرہ خاتون شبنم کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا۔ شبنم نےاپنےبیان میں کہاکہ مجھے کچھ ہواتومالکن ذمہ دارہوگی، ملزمان دھمکیاں دےرہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق لاہورکےعلاقے شمالی چھاؤنی میں جھلسنے والی گھریلوملازمہ کا ویڈیو بیان آگیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب انصاف فراہم کریں، مجھے کچھ ہواتومالکن ذمہ دارہوگی، ملزمان دھمکیاں دےرہے ہیں۔
خیال رہے کہ تھانہ شمالی چھاؤنی کی حدود میں مکان مالک نے گھریلو ملازمہ کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی شبنم نامی گھریلو ملازمہ گزشتہ 11 سال سے نعمان نامی شخص کی گھر ملازمت کر رہی ہےنعمان کی اہلیہ شازیہ نے گرم پانی مانگنے کی رنجش میں ملازمہ شبنم پر پھر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی،40سالہ گھریلو ملازمہ شبنم کے جسم کا کافی حصہ جھلس گیاگھریلو ملازمہ شبنم کو میو اسپتال منتقل کیا گیا تھا ، حالت تشویشناک تھی تاہم انہوں نے اپنا ویڈیو بیان جاری کر دیا۔
متاثرہ گھریلو ملازمہ کے اہل خانہ نے مکان مالک شازیہ کیخلاف تھانہ میں مقدمہ درج کرکے گھر کے مالک نعمان کو گرفتار کرلیا گیاتھا
پولیس رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے خاتون کے جسم پر زخم گرم پانی کے ہیں ، پٹرول ڈال کر جلانے کے کوئی شواہد نہیں ملے ، گرفتار ملزم نعمان سے مزید تفتیش جاری ہےملزم نعیم کوگرفتارکرلیا ، ملزمہ شازیہ گرفتارنا ہوسکی۔