ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سابق صوبائی وزیر اور رکن پنجاب اسمبلی ایوب گادھی کے ڈیرے پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
مخالفین کی جانب سے ایوب خان گادھی کے ڈیرے پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے زخمی ایوب خان گادھی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے ایم پی اے ایوب گادھی پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب عبدالکریم نے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔
آئی جی پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، سینئرافسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پرموجود، شواہد اکٹھے کرلئے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل، جلد گرفتار کرلیں گے۔





















