بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس نے سرحد پر فائرنگ کرکے دو بنگلہ دیشی نوجوان کو قتل کردیا۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی سرحد پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 بنگلا دیشی جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں کی شناخت نبین حسین اورمحمد مرسلین کے نام سے ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف نے سرحد پر بنگلا دیشی شہریوں پر پیلٹ گنز سے فائر کیے، دونوں نوجوان اسپتال میں زخمیوں کی تاب نہ لا کر انتقال کر گئے۔





















