وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کا شیڈول جاری کردیا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کی شام بیجنگ پہنچیں گے، جمعرات کی صبح استقبالیہ، جمعرات کی شام سرکاری ضیافت ہوگی، جمعہ کو روانگی سے قبل امریکا اور چین کے صدور چائے کی نشست پر ملیں گے۔
اعلامیے کے مطابق امریکا اور چین مشترکہ تجارتی بورڈ اور سرمایہ کاری بورڈ پر کام کریں گے، دورے کے دوران بازی، زراعت اور توانائی کے شعبوں پر گفتگو ہوگی، صدر ٹرمپ چینی صدر کو رواں سال دورہ امریکا کی دعوت دیں گے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی اور چینی صدور کے ملاقات میں ایران اور روس کیلئے چین کی حمایت پر بھی بات ہوگی۔





















