پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو 3 صفر سے شکست دے کر تاریخی کامیابی سمیٹ لی ۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے قومی خواتین ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔ کہا اس جیت نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں کلین سویپ کیا ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے قومی ویمنز ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹیم کی محنت، نظم و ضبط اور شاندار ٹیلنٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ٹیم منیجمنٹ کی کاوشیں بھی قابلِ ستائش ہیں، خواتین کرکٹرز پاکستان کا نام مزید روشن کریں گی۔





















