امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کا افزودہ یورینیم ملبے کے نیچے گہرائی میں دفن ہے، ہم اُس کی نگرانی کر رہے ہیں، کسی وقت وہاں تک پہنچ جائیں گے۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے ایک ادارہ بنایا تھا جسے اسپیس فورس کہا جاتا ہے، ہماری اسپیس فورس کی ایرانی افزودہ یورینیم پر نظر ہے، کوئی بھی اُس مقام کے قریب گیا تو ہمیں معلوم ہو جائے گا اور ہم انہیں تباہ کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی قیادت، اے ٹیم، بی ٹیم اور سی ٹیم ختم ہوچکی ہے، اب ہم ایسے لوگوں سے نمٹ رہے ہیں جو خاص طاقت رکھتے ہیں، وہ معاہدہ کرتے ہیں اور پھر اسے توڑ دیتے ہیں، ہم عسکری طور پر ایران کو شکست دے چکے ہیں۔





















