فرانسیسی صدر میکرون نے آبنائے ہرمز میں نیوی کی تعیناتی کی تردید کردی۔
نیروبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر میکرون نے کہا کہ فرانس اور برطانیہ ایک مشترکا سیکیورٹی کا نظام قائم کرنا چاہتے ہیں جس میں ایران بھی شامل ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سمندری گزرگاہ ایران بند کرے یا امریکا فرانس دونوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے آبنائے ہرمز سے ٹول ٹیکس کی وصول کو بھی مسترد کردیا۔
قبل ازیں ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غیرب آبادی نے خبردار کیا تھا کہ فرانس اور برطانیہ کے جنگی جہاز آبنائے ہرمز پر تعینات کیے گئے تو ایران بھرپور جواب دے دیا۔ جہاز رانی کے تحفظ کی آڑ میں جنگی جہازوں کی تعیناتی کشیدگی کو بڑھا دے گی۔





















