ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے فوج کو جنگی آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے فوج کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے ملاقات کی، جس میں سیکیورٹی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی کو جنگی آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیدیا اور نے دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا کہ امریکی اور صہیونیوں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے منصوبے موجود ہیں۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ خطے کے بعض ممالک امریکی فوج کے ساتھ تعاون سے گریز کریں، جو ملک ہمارے خلاف کوئی اقدامات اٹھائے گا،اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، امریکا کا ساتھ دینے والے ممالک کو آبنائے ہرمز سے گزرنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔





















