وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی میں کارروائی کے دوران غیرقانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث گینگ کے اہم سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے بینکنگ سرکل کراچی نے گارڈن ایسٹ میں کارروائی کرتے ہوئےغیرقانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث گینگ کے اہم سرغنہ کو گرفتار کرکے لاکھوں مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔
ترجمان کےمطابق گرفتارملزم نورمحمد بغیرلائسنس غیرملکی کرنسی ایکسچینج میں بھی ملوث تھا، چھاپےکے دوران ملزم سے دوہزار 600 امریکی ڈالر، 650 یو اے ای درہم اور 21 لاکھ روپے موبائل فونز اور متعدد ہنڈی حوالہ کے رجسٹرز برآمد کرلئے۔
حکام کے مطابق ملزم سے برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکا، ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغازکردیا گیا۔