امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ہمیں ایران سے جواب موصول نہیں ہوا،ہمیں آج ایران کاجواب ملنا چاہیے،امید ہے ہمارے درمیان سنجیدہ مذاکرات آگے بڑھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مارکوروبیو نے کہا کہ حزب اللہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے،ہماری توجہ لبنانی حکومت سے بات چیت پر ہے،امریکی نیوی نے ایران آنے اور جانیوالے 70 ٹینکرز کا راستہ روکا ہوا ہے، پوپ لیوکے ساتھ ملاقات بہت مثبت رہی،انسانی بنیاد پر امداد میں اضافہ کرنے کیلئے تیار ہیں، کل کی جانیوالی کارروائی کا آپریشن ایپک فیوری سے تعلق نہیں۔
مارکوروبیو کا کہناتھا کہ ہم پرمیزائل داغے جائیں گے تو امریکا بھی جواب دے گا،چین اور تائیوان سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،آبنائے تائیوان میں استحکام برقرار رکھنا بہت ضروری ہے،صدر ٹرمپ کے دورہ چین کے دوران اس پر بات ہوگی،روس اور یوکرین کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں،کوششیں آگے نہ بڑھ رہی ہوں تو ہم وقت ضائع کرنا نہیں چاہتے۔





















