ایران نے ایک اور آئل ٹینکر کو خلیج فارس سے تحویل میں لے لیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اوشین کوئے نامی ٹینکر ایرانی تیل کی برآمدات میں رکاوٹ ڈال رہا ہے اور ایرانی فورسز کی متعدد وارننگز کو نظر انداز کیا۔
پاسداران انقلاب کے اہلکار کشتیوں کی مدد سے ٹینکر پر چڑھ گئے اور ایرانی پرچم لہرا دیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دو آئل ٹینکر امریکی ناکہ بندی توڑ کر ایران پہنچ گئے ہیں۔
قبل ازیں ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی نیوی نے ایرانی آئل ٹینکر پر حملہ کیا تو ایران نے میزائلوں اور ڈرونز سے جوابی کارروائی کی۔ ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے مطابق جوابی کارروائی میں آبنائے ہرمز اور چابہار بندرگاہ کے قریب امریکی فوجی جہازوں پر حملے کیے گئے جس سے انہیں شدید نقصان پہنچا۔





















