برطانیہ میں لوکل کونسل انتخابات حکمران جماعت کی بدترین کارکردگی رہی جبکہ ریفارم یوکے 382 نشستوں کے ساتھ دونوں بڑی جماعتوں پر برتری حاصل ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق غیر حتمی نتائج کے مطابق کیئر اسٹارمر کی لیبر پارٹی تیسرے نمبر پر ہے، کنزرویٹوکو 251 اور لیبر پارٹی کو 249 نشستوں پر کامیابی ملی۔ ریفارم یوکے کو 382 نشستوں پر کامیابی ملی۔ لبرل ڈیموکریٹس بھی 245 نشستیں جتنے میں کامیاب ہوگئے۔
لوکل انتخابات میں بدترین کارکردگی کے باوجود کیئر اسٹارمر کا مستعفیٰ ہونے سے انکار کردیا، کہا میں ملک کو افراتفری میں چھوڑ کر نہیں جاؤں گا، لیبر پارٹی نے کچھ غیر ضروری غلطیاں کی ہیں، ہمیں ملک کو درپیش چلینجز سے نمٹنے کیلئے منتخب کیا گیا ہے، بطور وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہوں گا۔





















