اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس میں پرویزالہیٰ کی بیس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی گئی
اسلام آبادآباد انسدادِ دہشتگردی عدالت جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس میں پرویزالہیٰ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پرویزالہیٰ کی درخواست پر سماعت کی۔ پرویز الہیٰ کی جانب سے وکیل بابراعوان اور سردار عبدالرازق عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا ریکارڈ تھوڑی دیر میں پہنچ جائے گا۔جس پرجج نے کہا یہ کوئی طریقہ نہیں عدالت شروع ہوگئی ریکارڈ نہیں پہنچا آپ دلائل کا آغازکریں۔
بابر اعوان کی جانب سے پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت پر دلائل کا آغاز کیا گیا۔وکیل بابر اعوان نے کہا چوہدری پرویزالہیٰ ایف آئی آر میں نامزد نہیں، 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپرویزالہیٰ سے کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی۔
پرویزالہیٰ ایک مشہور سیاستدان ہیں انکی گرفتاری شک کی بنیاد پرڈالی گئی،ایف آئی آرمیں شریک تمام ملزمان کو ضمانت دے دی گئی ہے،بابر اعوان نے پرویزالہیٰ کی ضمانت منظور کرنے کی استدعا کر دی۔