پی ایس ایل کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کااعلان کردیا گیا۔ بابراعظم کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
ٹیم میں چیمپئن پشاورزلمی اور رنرزاپ حیدرآباد کے 3،3 کھلاڑی شامل ہیں۔ فخرزمان، کوشال مینڈس، شان مسعود بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
عثمان خان، شاداب خان، شاہین آفریدی بھی شامل ہیں۔ حسان خان، حنین شاہ، سفیان مقیم،رچرڈگلیسن کو بھی شامل کیا گیا۔ حسن نواز بارہویں کھلاڑی کے طورپر شامل ہیں۔
ایمرجنگ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں سمیرمنہاس، شامل حسین، معاذ صداقت، سعد بیگ کو شامل کیا گیا۔ فرحان یوسف، سعد مسعود، حنین شاہ۔ علی رضا بھی حصہ ہیں۔
محمد اسماعیل، عبید شاہ، مومن قمر کی بھی شمولیت ہوئی۔ محمد فاروق کو بطور بارہواں کھلاڑی شامل کیا گیا۔





















