چین میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، 21 ہلاک، 61 زخمی ہوگئے۔
چینی میڈیا رپورٹس کےمطابق دھماکا صوبہ ہونان کے علاقے لیویانگ میں قائم فیکٹری میں ہوا،دھماکے سے قریبی عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں،آگ بھڑک اٹھی۔
500 کےقریب امدادی کارکن ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں،حکام نے ماہرین کو بھی ریسکیو ٹیمیوں کی مدد کیلئے بھیج دیا۔





















