جمائما گولڈ سمتھ نے آئرش بزنس مین سے شادی کا فیصلہ کرلیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جمائما گولڈ سمتھ نے ملٹی ملینیئر فنانسر کیمرون او رئیلی سے منگنی کر لی ہے اور دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ اور اورئیلی ایک برس سے ساتھ وقت گزار رہے ہیں، دونوں کی پہلی ملاقات پیشہ ورانہ مصروفیات کے دوران ہوئی، جو بعد ازاں دوستی اور پھر قریبی تعلق میں تبدیل ہو گئی۔
کیمرون او رئیلی ایک معروف سرمایہ کار ہیں اور متعدد بین الاقوامی کمپنیوں میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ وہ سابق میڈیا ٹائیکون سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں اور عالمی مالیاتی حلقوں میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔
دوسری جانب جمائما گولڈ اسمتھ ایک معروف اسکرین رائٹر اور ڈاکیومنٹری پروڈیوسر ہیں، جو سماجی اور انسانی حقوق کے مختلف امور پر بھی سرگرم رہی ہیں۔ وہ ماضی میں بھی اپنی نجی زندگی کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی ہیں۔





















