امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ میں غیرجانبدار ممالک کی درخواست پر آبنائے ہرمز میں پھنسے ان کے جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا بیان میں امریکی صدر نے کہا یہ اقدام ایران، مشرقِ وسطیٰ اور امریکا کے مفاد میں ہے ۔ پروجیکٹ فریڈم آج سے شروع ہوگا ۔ مشن آبنائے ہرمز کیلئے امریکی بحریہ قریب ہی موجود رہے گی تاہم جہازوں کو امریکا کے بحری جنگی جہازوں کے حصار میں نہیں نکالا جائے گا ۔ صرف اُن کی رہنمائی کی جائے گی ۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ اُن کے نمائندے ایران کے ساتھ نہایت مثبت بات چیت کررہے ہیں اور یہ مذاکرات سب کیلئے کسی مثبت نتیجے کا باعث بن سکتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں پھنسے کئی جہاز خوراک اور ضروری سامان کی کمی کا شکار ہیں، آبنائےہرمز میں پھنسے جہازوں کی بحالی کا اقدام انسانی ہمدردی ہے۔ کسی نے جہازوں کی بحالی میں چھیڑچھاڑ کی توسخت جواب دیں گے۔





















