روسی فوج نے یوکرین کے ساتھ یکطرفہ عارضی جنگ بندی کا اعلان کردیا۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق روسی فوج نے 8 اور 9 مئی کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، جنگ بندی یوم فتح کی تقریبات کے سلسلے میں کی گئی ہے۔
ترجمان روسی وزارت دفاع کے مطابق صدرپیوتن نے عارضی جنگ بندی کا فیصلہ کیا ہے، اگریوکرین نے تقریبات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی بڑے حملے کریں گے۔
یاد رہے کہ پیوٹن نے گزشتہ سال بھی 9 مئی کو نازی جرمنی کی شکست کی یاد میں تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، تاہم یوکرین نے اس سے اتفاق نہیں کیا تھا۔
زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین طویل المدتی جنگ بندی کا حامی ہے، نہ کہ ایسی عارضی جنگ بندی کا جو ماسکو میں ایک پریڈ کے لیے چند گھنٹوں کا تحفظ فراہم کرے۔






















