کراچی کادرجہ حرارت چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا،محکمہ موسمیات نے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق نمی کم ہونےکےباعث محسوس کیاجانے والا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،شمال مغرب کی جانب سے15کلومیٹرفی گھنٹےکی رفتارسےگرم ہوائیں چل رہی ہیں،شمال مغربی ہوائیں عام طور پر خشک اور گرم ہوتی ہیں۔
،محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شمالی ہوائیں اندرون سندھ یا بلوچستان کی طرف سے آتی ہیں،جب یہ چلتی ہیں تو کراچی میں گرمی بڑھ جاتی ہے اورنمی کم ہو جاتی ہے،ایسی صورتحال میں موسم ہیٹ ویو جیسا محسوس ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نمی کم ہونے کی وجہ سے موسم خشک ہے نمی کی کمی کی وجہ سے شہری احتیاط کریں۔





















