چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ معرکہ حق پاکستان کی تاریخ کا سنہری باب ہے، پاکستان نے جنگ میں بھارت کوعبرتناک شکست دی۔
کراچی میں معرکہ حق کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ دنیا کوبتادیا پاکستان ایک مضبوط ملک ہے، پاکستان کبھی سرنڈرنہیں کرے گا۔ ہم نے دنیا کو بتادیا پاکستانی قوم جھکنے والی نہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہمارے سفارتکاروں نے سفارتی محاذ پر بھی دشمن کابھرپورمقابلہ کیا، معرکہ حق میں قوم نے مثالی اتحاد، جذبے اورعزم کامظاہرہ کیا، پاکستان اپنی سالمیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کو ایک سال قبل سنگین غیر یقینی صورتحال کا سامنا تھا، مشکل حالات میں قومی یکجہتی نے بحران کا مقابلہ ممکن بنایا، پاکستان نے آزمائشوں کے باوجود استحکام کی جانب سفر جاری رکھا، اتحاد، یکجہتی اور قومی عزم کو کامیابی کی بنیاد قرار دیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلح افواج کی جرات اور نظم و ضبط کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، پاکستان نے ہر چیلنج میں ثابت قدم رہنے کا اعادہ کیا، تاریخ کو مسخ کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتا ہوں، قوموں کی تاریخ ثابت قدمی سے لکھی جاتی ہے۔ پاکستان نے ہر آزمائش میں استقامت دکھائی۔




















