استور کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ،استور ویلی روڈ ایک بار پھر بند،بھاری پتھر گرنے سے ایک شخص جاں بحق خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔
استور کےمختلف علاقوں میں گزشتہ روز سےجاری بارشوں کےباعث استورویلی روڈپرلینڈسلائیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے،استورمشین کےمقام پر باری پتھرگرنےسےتین گاڑیاں زدمیں آگئی جس کےنتیجے میں ایک شخص موقع پرجاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام کےمطابق زخمی خاتون کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے،علاقے کے مکین شدید مشکلات کاشکارہیں،حکومت کی طرف سےروڑبحالی کاکام سست روی کاشکارہےجس باعث ان مشکلات میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔
سفری دشواریوں کے علاوہ اشیائے خوردو نوش اور ادوائیات کی قلت جیسی مشکلات درپیش ہیں، پھنسے مسافروں اور علاقہ مکینوں نے گلگت بلتستان حکومت سے سڑک کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔




















