اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست نمٹا دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی کی مرکزی اپیلوں پر سماعت کرنے کا فیصلہ کرلیا، عدالت نے سزا کیخلاف مرکزی اپیلیں 7 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کردیں۔
سزا معطلی کے لیے بشری بی بی کی درخواست بھی غیر مؤثر قرار دیدی گئی، عدالت نے قرار دیا کہ مرکزی اپیلیں مقرر ہونے سے سزا معطلی کی درخواستیں غیرمؤثر ہیں۔





















